مختلف شعبوں کے انتظامی امور فوڈ سیفٹی کے سپرد کرنیکی تجویز

 مختلف شعبوں کے انتظامی امور فوڈ سیفٹی کے سپرد کرنیکی تجویز

بل 2026 اسمبلی کے اجلاس میں منظور ی کے بعد گورنر پنجاب کو ارسال

لاہور (حمزہ خورشید سے )پنجاب میں شوگر ملز، گوداموں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سہولت بازاروں سمیت مختلف شعبوں سے متعلق قوانین کے انتظامی معاملات محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے سپرد کرنے کی تجویز، پنجاب فوڈ سیفٹی لاز ترمیمی بل 2026 پنجاب اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں منظور ہونے کے بعد گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ بل کے متن کے مطابق محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کو سات مختلف قوانین میں بطور انتظامی محکمہ شامل کیا جائے گا۔ مجوزہ ترامیم کے تحت شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011، اسی طرح پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2018، پنجاب پرائس کنٹرول آف اسینشل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 اور پنجاب سہولت بازارز اتھارٹی ایکٹ 2025 میں بھی محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کو انتظامی محکمہ قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...