رواں سال فرنٹ ڈیسکس پر 4 لاکھ درخواستیں موصول

رواں سال فرنٹ ڈیسکس  پر 4 لاکھ درخواستیں موصول

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال فرنٹ ڈیسکس پر شہریوں کی جانب سے 4 لاکھ 13 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 2 لاکھ 70 ہزار درخواستوں پر کارروائی مکمل کی جا چکی ہے۔۔۔

 جبکہ معمولی نوعیت کی ایک لاکھ 42 ہزار درخواستیں قانونی ضابطے کے تحت نمٹا کر داخلِ دفتر کر دی گئی ہیں، اس کے علاوہ ایک ہزار 780 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ فرنٹ ڈیسکس پر موصول ہونے والی 68 ہزار سے زائد درخواستوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ گمشدگی کی رپورٹ سے متعلق 3 لاکھ 44 ہزار سے زائد درخواستوں پر بھی بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...