ٹریفک افسروں کو مصروف اوقات میں فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت

ٹریفک افسروں کو مصروف اوقات  میں فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈی ایس پیز سمیت تمام سینئر ٹریفک افسران کو مصروف اوقات میں فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی۔

سی ٹی او نے مختلف شاہراہوں، اہم چوراہوں اور سکولز و کالجز کے اطراف ٹریفک کی روانی اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کینال روڈ پر صحافی کالونی، صحافی پلی اور مختلف کراسنگز کا بھی دورہ کیا جبکہ صحافی کالونی کے سامنے پلی پر ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی مغلپورہ عقیل گکر نے سی ٹی او لاہور کو ٹریفک انتظامات اور ٹریفک کی روانی سے متعلق بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...