پانی کا بہتر استعمال : خود کار آبی ریڈنگ نظام متعارف کرنیکا فیصلہ

پانی کا بہتر استعمال : خود کار آبی ریڈنگ نظام متعارف کرنیکا فیصلہ

2029 تک لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میںڈیڑھ لاکھ واٹر میٹرز لگائے جائیں گے :سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کے شہری علاقوں میں زیر زمین آبی ذخائر کی تیزی سے گرتی ہوئی سطح ،پانی کے بہتر اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے سمارٹ واٹر میٹرنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔پنجاب میں70 گراؤنڈ واٹر ریچارجرزپر کام جاری، 20مکمل طور پر فعال کر دیئے گئے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت تمام اضلاع میں واٹر میٹرنگ منصوبے جلد مکمل کیے جائیں، نور الامین مینگل کا کہناہے کہ واٹر میٹرنگ سے شہریوں میں پانی کے ذمہ دارانہ استعمال اور بچت کا شعور مزید فروغ پائے گا۔

آٹومیٹک واٹر میٹرنگ سے خودکار ریڈنگ نظام متعارف کرایا جا سکے گا، عملے کے کسی فرد کی ریڈنگ میں کوئی مداخلت نہیں ہو گی، میٹرنگ نظام مکمل طور پر شفاف اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہو گا، سیکرٹری ہاؤسنگ نے مختلف واٹر میٹرز کے ماڈلز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔واسا حکام نے بتایا کہ صوبہ بھرمیں 15لاکھ9 ہزار288 واٹر میٹرز کی ضرورت ہے، 2029 تک لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 1 لاکھ 50 ہزار900 واٹر میٹرز لگائے جائیں گے، اجلاس کے دوران دیگر ممالک میں جاری پانی کی بچت سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

خطے کے دیگر ممالک سے پنجاب میں قدرِ سستے واٹر میٹرز مہیا کیے جائیں گے، واسا حکام نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مرحلہ وار واٹر ریچارج ویلز کی تنصیب کا عمل جاری ہے ، لاہور میں 40، ملتان 25 اور فیصل آباد میں 5 گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کا منصوبہ جاری ہے ، ریچارج ویلز کے ذریعے سالانہ 11.4 ملین گیلن پانی محفوظ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،1970 سے 2020 تک لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح 3 فٹ تک گر جاتی تھی، صرف ٹیوب ویلز چلانے کے اوقات کار میں تبدیلی سے یہ صرف 1 فٹ سالانہ پر آگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...