جنرل ہسپتال کے این این یو میں فائر سیفٹی کے فول پروف انتظامات مکمل
لاہور (اے پی پی)لاہور جنرل ہسپتال کے نیو نیٹل نیورولوجی یونٹ (این این یو) میں فائر سیفٹی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
نوزائیدہ بچوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یونٹ میں جدید حفاظتی آلات اور ہنگامی نظام فعال کر دیا گیا ہے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں سمیت تمام مریضوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال میں فائر سیفٹی کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments