بسنت کی تیاریاں، پتنگ سازی کے لائسنسز کی تصدیق تیز کرنے کا حکم
لاہور (این این آئی)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے بسنت 2027ء کے ثقافتی ایونٹ کو محفوظ بنانے کے لیے پتنگ سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنسز کی تصدیق کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5ستمبر سے پتنگ سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنسز کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مینوفیکچررز کی فیلڈ ویری فکیشن کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز مینوفیکچررز کے کوائف کی جانچ اور مقامات کے معائنے کا عمل فوری مکمل کریں۔ صرف ان مینوفیکچررز کو لائسنس جاری کیے جائیں گے جو تمام قانونی تقاضے اور مقررہ معیار پورا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments