پنجاب حکومت ہیلپ لائن 1350 پر کرپشن کی ہزاروں شکایات

پنجاب حکومت ہیلپ لائن 1350 پر کرپشن کی ہزاروں شکایات

10 روز میں 2700 سے زائد درخواستیں، 1705 شکایات کا ازالہ کردیا:حکام

لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کیخلاف مہم کا سلسلہ بلا تفریق جاری ہے۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے فعال کی گئی ہیلپ لائن 1350 پر صرف 10 روز کے دوران 2 ہزار 700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔حکام کے مطابق ہیلپ لائن پر موصول ہونیوالی شکایات میں سے 1705 درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں حل کیا جا چکا ہے جبکہ 903 درخواستوں پر قانونی و انتظامی عمل جاری ہے ۔ شکایات میں پولیس، ضلعی و تحصیل انتظامیہ، محکمہ ریونیو اور دیگر سرکاری شعبوں کے افسروں اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن سے متعلق الزامات شامل ہیں۔پنجاب حکومت کے مطابق شہریوں کی نشاندہی اور شکایات پر سخت پیشرفت کے نتیجے میں متعدد کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔سرکاری محکموں سے کرپشن کے خاتمے کیلئے آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...