سیرت النبی ؐ پر عمل ہی بحرانوں سے بچاؤ کا راستہ :حبیب عرفانی
لاہور(آن لائن)مرکزی صدر مشائخ اتحاد کونسل ، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور سجادہ نشین سندر شریف ڈاکٹر مخدوم سید حبیب عرفانی نے دربار بابا عرفانیؒ سندر شریف میں 35 ویں سالانہ محفل نعت سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
موجودہ بحرانوں سے نکلنے کیلئے سیرت النبی ؐ پر عمل، اتحاد، امن، محبت اور عدل و انصاف کو اپنانا ہوگا۔ نبی کریم ؐنے ہر شعبہ میں امت کی رہنمائی فرمائی مگر آج قومیت کو اسلام پر ترجیح دینے سے امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے ۔ شاہد محمود چشتی، سعید چشتی، عثمان ظفر، اسامہ چشتی، علی اکبر چشتی، امتیاز قادری، زین العابدین اور رفیق ضیا قادری نے نعتیں پیش کیں، عرفانیہ ماڈل سکول کے بچوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ 1501ویں جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا۔ آخرمیں ڈاکٹر حبیب عرفانی نے ملکی سلامتی، امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments