پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافے کیخلاف متفرق درخواست دائر

پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافے کیخلاف متفرق درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ، پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔۔۔

، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ،7 سے 11 ستمبر کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 29.95 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ،پانچ روز میں ڈیزل 25.27 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے فی لیٹر قیمت 400 روپے سے تجاوز کرگئی ہے ،مسلسل پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...