فیروز پور روڈ کی بحالی کیلئے ایل ڈی اے کا بڑا منصوبہ تیار

 فیروز پور روڈ کی بحالی کیلئے ایل ڈی اے کا بڑا منصوبہ تیار

شاہراہ کو گاڑیوں کیساتھ پیدل چلنے والوں کیلئے بھی بہتر بنانیکی منصوبہ بندی

لاہور ( شیخ زین العابدین )لاہور کی اہم ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی فیروز پور روڈ کی بحالی کے لیے ایل ڈی اے نے بڑے منصوبے کی تیاری مکمل کرلی۔تیرہ سال بعد تیار کیے گئے اس منصوبے پر مجموعی طور پر پانچ ارب ستتر کروڑ چوّن لاکھ تین ہزار چھ سو ستاون روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔بحالی منصوبے میں سب سے پہلے مرکزی کیرج وے کی حالت بہتر بنانے کے لیے سفالٹک ٹریٹمنٹ کیا جائے گا، جس پر ایک ارب پندرہ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔فیروز پور روڈ کے ساتھ موجود سروس روڈز کی بحالی بھی منصوبے کا حصہ ہے ، جس کے لیے پچیس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔شاہراہ کو صرف گاڑیوں کے لیے نہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریاز کی تعمیر و بہتری پر ایک ارب پینتیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے ، جبکہ روڈ پر دس فٹ چوڑے فٹ پاتھ اور واک ویز تعمیر کیے جائیں گے ۔پیدل چلنے والوں کے لیے موجود پلوں کی بیوٹیفکیشن بھی کی جائے گی، جبکہ پلوں کے نیچے موجود جگہوں کو بھی بہتر بنا کر شہری استعمال کے قابل بنانے کی منصوبہ بندی شامل ہے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...