کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450اسامیاں ختم

 کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450اسامیاں ختم

پہلے ہی سٹاف کی کمی سے کالجز کے انتظامی امور متاثر :اساتذہ ، ملازمین

لاہور(خبر نگار) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مختلف ڈویژنز کے کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی ساڑھے چار سو سے زائد اسامیاں ختم کر دی ہیں۔ پوسٹیں ختم ہونے پر اساتذہ اور ملازمین نے تشویش کا اظہار کیا ہے ، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سٹاف کی کمی کے باعث کالجز کے انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد پوسٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف ڈویژنز کے کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی اسامیوں کو ختم کیا گیا ہے ، جس کے بعد کالجز میں انتظامی امور انجام دینے والے عملے کی تعداد مزید کم ہو گئی ہے ۔اساتذہ اور ملازمین کا کہنا ہے کہ کالجز میں پہلے ہی سٹاف کی کمی کا سامنا ہے ، جبکہ دوسری جانب کام کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ ایسے میں نان ٹیچنگ سٹاف کی مزید پوسٹیں ختم کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ملازمین کے مطابق نان ٹیچنگ سٹاف کالجز کے روزمرہ انتظامی امور میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، اس لیے بڑی تعداد میں پوسٹیں ختم ہونے سے دفتری اور انتظامی معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔اساتذہ اور ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ کالجز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پوسٹیں ختم کرنے کے بجائے سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...