3 روز میں 1327ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے اے آئی بیسڈ کیمروں، ڈرونز اور ورچوئل پیٹرولنگ کے ذریعے کارروائیاں تیز کر دیں، تین روز کے دوران 1327 ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی 637 گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 390 گاڑیوں کو جرمانے جبکہ 146 کو وارننگ جاری کی گئی۔ دھواں چھوڑنے والی 507 گاڑیوں کی بھی نشاندہی کی گئی، 406 کے چالان کئے گئے جبکہ 29 گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ جاری کی گئی۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے 756 ای چالان بھی جاری کئے گئے۔ ۔ اسی طرح باربی کیو کے دھوئیں اور چمنیوں سے متعلق 120 خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی، جن میں 4 پر جرمانے جبکہ 100 کو وارننگ جاری کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments