پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج کااعلان

پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج کااعلان

مائنز لیبر میں ایس ایس کی اسامی کیلئے 5امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب

لاہور (خبرنگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب کے محکمہ جات کی مختلف اسامیوں کے 6تحریری اور 11حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق مائنز لیبر ویلفیئر کمشنریٹ میں سبجیکٹ سپیشلسٹ فزکس کی ایک اسامی کیلئے 5امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا)لاہور میں سب انجینئر الیکٹریکل کی 2 اسامیوں کیلئے10امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میں جونیئر سائیکالوجسٹ کی ایک اسامی کیلئے 5امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لیگل کی ایک اسامی کیلئے 7امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کی ایک اسامی کیلئے 5امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...