کمشنر لاہور ڈویژن کا ضلع قصور کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

 کمشنر لاہور ڈویژن کا ضلع قصور  کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہو ر (اے پی پی )کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے ضلع قصور کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا، اے سی قصور ثاقب ترازی ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 دورے کے دوران کمشنر لاہور ڈویژن نے نیو بس ٹرمینل، حالیہ دنوں مکمل ہونے والے فوڈ کورٹس بلدیہ چوک و اپروچ روڈ، مزار حضرت بابا بلھے شاہ اور رورل ہیلتھ سنٹر گنڈا سنگھ والا کا معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، جاری و مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...