ٹاؤن پلاننگ ، آڈٹ پیراز میں 23کروڑ واجبات کی نشاندہی
جوہر ٹاؤن، پی آئی اے اور بھوبتیاں کی متعدد جائیدادیں آڈٹ اعتراضات میں شامل
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے تین آڈٹ پیراز میں 23 کروڑ 79 لاکھ 94ہزار روپے کے واجبات اور ریکوری کے معاملات سامنے آگئے ۔آڈٹ نے سالانہ کمرشلائزیشن فیس، لیٹ سرچارج اور دیگر واجبات کی عدم وصولی کی نشاندہی کرتے ہوئے مختلف جائیدادوں سے ریکوری کی سفارش کردی۔جوہر ٹاؤن، پی آئی اے ، موضع سادھوکی، امیرپورہ اور بھوبتیاں کی متعدد جائیدادیں آڈٹ اعتراضات میں شامل ہیں۔آڈٹ نے بعض کیسز میں شوکاز نوٹس، جرمانے کی وصولی، رقم ضبط کرنے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی ہے ۔روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ سے متعلق آڈٹ پیراز میں کمرشلائزیشن فیس اور لیٹ سرچارج سمیت مختلف واجبات کی وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔آڈٹ ریکارڈ کے مطابق جوہر ٹاؤن کے بلاک ایل میں پلاٹ نمبر 44اور 45کی املگمیشن پر 30.871 ملین روپے کی کمرشلائزیشن فیس وصول کی گئی۔موضع سادھوکی کے خسرہ نمبر 2206، 2207اور دیگر جائیداد سے 94.449 ملین روپے وصول کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments