سزائے موت پانیوالے کی اپیل منظور، بری کرنے کا حکم
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے محمد فرحان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سزائے موت کے خلاف اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن قتل کا مقدمہ شک و شبہ سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments