ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے چھت سے چھلانگ لگادی، ٹانگ ٹوٹ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا دی۔
جس کے باعث 35 سالہ ملزم سرفراز کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔انویسٹی گیشن نشتر کالونی پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سرفراز چوری کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments