8ماہ میں چوری کے 39ہزارمقدمات
لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہو ر میں رواں سال 8 ماہ میں چوری کے 39 ہزار 624، نقب زنی کے 1472 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 9290 مقدمات کیساتھ سرفہرست، صدر ڈویژن چوری کی 8748 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کے 8348 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں چوری کے 5696، اقبال ٹاؤن میں4520 مقدمات درج ہوئے ، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال چوری کی 3022 وارداتیں ہوئیں۔ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 396 مقدمات کیساتھ سرفہرست، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 326 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبرپررہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments