بھاٹی گیٹ:پانچ ملزم دھر لئے گئے،غیرقانونی اسلحہ، منشیات برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں بھاٹی گیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزمان محمد علی ،سمیر،عرفان مسیح،گلفام اور فریاد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی 70 سے زائد شراب بوتلیں 820 گرام چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اندرون سٹی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کرتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments