مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ۔۔۔
کراچی سے آنے والی کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 35 منٹ ،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 1گھنٹہ 40منٹ،جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 35منٹ اور گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments