ڈی سی کا کسٹمز اکیڈمی والٹن کینٹ کا دورہ ،سہولیات کاجائزہ
لاہور (اے پی پی)تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سکولوں میں معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔
اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے گورنمنٹ ہائی سکول کسٹمز اکیڈمی والٹن لاہور کینٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی لاہور نے سکول کی نئی عمارت کے نئے بلاک کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اور سکول میں نئے سیکشنز کی تعمیراتی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ڈی سی لاہور نے سکول کے پہلے سے تعمیر شدہ حصے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور کلاس رومز کی صورتحال کا معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments