گلبرگ میں ٹرام چلانے کا منصوبہ دو سال بعد بھی ادھورا

گلبرگ میں ٹرام چلانے کا منصوبہ دو سال بعد بھی ادھورا

ابتدائی دستاویزات کی تیاری کے بعد عملی پیش رفت آگے نہ بڑھ سکی

لاہور ( شیخ زین العابدین )لاہور کے گلبرگ میں جدید ٹرام چلانے کا منصوبہ دو سال بعد بھی عملی شکل اختیار نہ کر سکا، شاپ اینڈ رائیڈ ٹرام کی فزیبلٹی ابتدائی مراحل سے آگے نہ بڑھ سکی۔دستاویزات کے مطابق ستمبر 2024 میں گلبرگ کی مرکزی شاہراہوں پر جدید ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تو کلمہ چوک، لبرٹی اور ایم ایم عالم روڈ کو مجوزہ روٹ میں شامل کیا گیا۔منصوبے کے تحت گلبرگ مین بلیوارڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ایک لین ٹرام کے لیے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی، جبکہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور بیٹری سے چلنے والی ٹرام کے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ایل ڈی اے اور نیسپاک کی جانب سے منصوبے کی فزیبیلیٹی پر کام کیا گیا، تاہم ابتدائی دستاویزات کی تیاری کے بعد عملی پیش رفت آگے نہ بڑھ سکی۔کلمہ چوک سے لبرٹی چوک اور پھر حسین چوک تک مجوزہ روٹ پر نہ تعمیراتی کام شروع ہوا، نہ ٹینڈرنگ کا مرحلہ مکمل ہوسکا۔منصوبے کی متوقع لاگت 18 سے 25 ارب روپے تک بتائی گئی تھی، تاہم مالی سال 2025-26 گزرنے کے باوجود یہ رقم ترقیاتی بجٹ میں عملی طور پر مختص نہ ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...