ماڈل ٹاؤن کلب :کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیم
لاہور(خبر نگار)ماڈل ٹاؤن کلب میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں فٹ اینڈ بیونڈ کے سیف الرحمان خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران جم، سوئمنگ، ٹینس اور سکواش سمیت مختلف کھیلوں میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سیف الرحمان خان نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments