باغِ شہیداں پارک منصوبے پر مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے کا حکم
لاہور(اے پی پی)منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے مری کا دورہ کیا۔
ایم ڈی پی ایچ اے نے زیرِ تعمیر باغِ شہیداں پارک میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پی آئی اے پارک مری اور بوٹینیکل گارڈن کا بھی دورہ کیا۔ایم ڈی پی ایچ اے بتایا کہ باغِ شہیداں پارک 40 کنال اراضی پر بنایا جا رہا ہے اور اس منصوبے پر 521 ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے ۔ پارک میں فوڈ کورٹ، سٹیک ہاس، ڈانسنگ فاونٹین اور ٹری پاٹس بنائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments