محکمہ اینٹی کرپشن کی مبینہ مداخلت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

محکمہ اینٹی کرپشن کی مبینہ مداخلت  کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ، نجی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے تنازع میں محکمہ اینٹی کرپشن کی مبینہ مداخلت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، عدالت نے اینٹی کرپشن کو سوسائٹی کے ممبران کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے عبوری حکم امتناعی میں توسیع کر رکھی ہے۔

جسٹس محمد جواد ظفر 21 ستمبر کو نجی کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ صداقت کی درخواست پر سماعت کریں گے ، دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ میں سوسائٹی کے ممبران کو پبلک سرونٹ کی تعریف میں شامل کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...