ستوکتلہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ زخمی،ملزم فرار
لاہور (این این آئی)ستوکتلہ کے علاقے میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 5 سالہ عبداللہ کو شوکت خانم کے قریب موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں بچہ زخمی ہوگیا۔زخمی عبداللہ کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments