دیال سنگھ کالج گراؤنڈ میں واٹر ٹینک زیر تعمیر،کھیلیں متاثر
واٹر ٹینک مکمل ہونے کے بعد گراؤنڈ کی بحالی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان بھی عملی شکل اختیار نہیں کرسکا
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )لکشمی چوک کے قریب دیال سنگھ کالج گراؤنڈ میں بھی واسا کا زیرِ زمین واٹر ٹینک تعمیر ہورہا ہے ، لیکن کام کی رفتار سست ہے ۔تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث کالج کے طلبہ کھیلوں کی سہولیات سے محروم ہیں اور گراؤنڈ بھی تاحال بحال نہیں ہوسکا۔واٹر ٹینک مکمل ہونے کے بعد گراؤنڈ کی بحالی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان بھی ابھی عملی شکل اختیار نہیں کرسکا۔روزنامہ دنیا سروے کے مطابق میدان کا بیشتر حصہ بھی معمول کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔واسا کی جانب سے واٹر ٹینک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گراؤنڈ کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جہاں طلبہ کے لیے مختلف کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جانی تھیں۔منصوبے کے تحت دیال سنگھ کالج گراؤنڈ میں بیڈمنٹن کورٹ اور مختلف کھیلوں کی پچز بنانے کی تجویز بھی شامل تھی، تاہم زیرِ زمین ٹینک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث گراؤنڈ کی بحالی کا مرحلہ شروع نہیں ہوسکا،یوں بارشوں کا پانی محفوظ کرنے کے لیے زمین کے نیچے تعمیراتی کام تو جاری ہے ، لیکن اس کے اوپر موجود کھیلوں کا میدان تاحال طلبہ کے لیے بحال نہیں ہوسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments