کام پر جاتی لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 کام پر جاتی لڑکی کو ہراساں  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (آن لائن) ہربنس پورہ پولیس نے کام پر جانے والی لڑکی کو راستے میں پیچھا کر کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور چھیڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم روزمرہ کی بنیاد پر ملازمت پر جانے والی خاتون کو راستے میں بلاوجہ چھیڑنے ، آوازیں کسنے اور ہراساں کرنے جیسی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ہربنس پورہ میں ملزم کیخلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...