کوٹ لکھپت میں گاڑی پارکنگ پر فائرنگ، نوجوان زخمی

 کوٹ لکھپت میں گاڑی پارکنگ پر فائرنگ، نوجوان زخمی

ورکشاپ مالک نے تلخ کلامی کے بعد ارسلان پر گولیاں چلا دیں، ویڈیو منظر عام پر

لاہور (آن لائن)کوٹ لکھپت میں معمولی بات پر اشتعال میں آ کر گاڑی پارک کرنے کے تنازع پر مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوان ارسلان جیسے ہی مارکیٹ سے واپس لوٹا تو وہاں واقع ورکشاپ کے مالک نے گاڑی کی پارکنگ پر اس کے ساتھ تلخ کلامی شروع کر دی۔ تلخ کلامی کے دوران معاملہ شدت اختیار کر گیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح شخص نے پہلے نوجوان کو تھپڑ مارے اور پھر مسلسل فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ارسلان کی ٹانگ پر گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا۔ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے قریب واقع ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...