فیملی فزیشنز ہیلتھ کیئر سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کانفرنس

 فیملی فزیشنز ہیلتھ کیئر سسٹم  میں ریڑھ کی ہڈی کانفرنس

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سوسائٹی آف فیملی فزیشنز اور جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ زیر اہتمام سالانہ بین الاقوامی فیملی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے معالجین، طبی ماہرین اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم ایچ میڈیکل کالج کے پرنسپل میجر جنرل ندیم افضل (ستارہ امتیاز ملٹری) نے کہا کہ فیملی میڈیسن دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور پاکستان میں بھی اس شعبے کو باقاعدہ فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے فیملی فزیشنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے ۔ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن ہیلتھ ڈلیوری سسٹم کا اہم حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...