پنجاب ترقی میں دیگر صوبوں سے آگے نکل گیا‘ احسن افضل کھوکھر
لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ ترقی کے میدان میں دیگر صوبے پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واضح برتری حاصل کرلی ہے۔۔۔
پنجاب ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی سب سے بڑی مثال بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز شریف ایک بہادر باپ کی جرات مند بیٹی ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں بھی صوبے کی ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا۔ پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے شاندار اقدامات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments