ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ 43 فیصد اضافہ
پنجاب میں پچھلے تین ہفتوں میں 6لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری ،ترجمان
لاہور( کرائم رپورٹر) صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا جار ی ہے جس میں ریکارڈ 43 فیصد اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 3 ہفتوں میں 6 لاکھ 65 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ،صوبائی دارالحکومت میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ،گزشتہ 3 ہفتوں میں 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے،1 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ،1 لاکھ 68 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیورز لائسنس کی تجدید کرائی۔
ترجمان کے مطابق ایک ہزار سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا،3 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،2 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہری آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے ، 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے، صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ،صوبہ پنجاب میں سیکھ کر گاڑی چلانے کے عمل کو فروغ دے رہے ہیں،سیکھ کر گاڑی چلانے والوں کی وجہ سے پنجاب میں حادثات میں 32 فیصد کمی آئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments