پی اے سی غریب ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر برہم
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے اجلاس میں ستھرا پنجاب کے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ زیر بحث آیا۔۔۔
چیئرمین کمیٹی احمد اقبال نے غریب ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کو تنخواہیں اکاؤنٹس میں منتقل ہونے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔احمد اقبال نے کہا کہ غریب ملازمین کی 37 ہزار تنخواہ ہے، وہ بھی ہم وقت پر نہیں دے رہے ۔ کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے ملازمین کی تنخواہیں اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہونے کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments