چالان ادا ئیگی کے باوجود املاک کے کمرشل لیٹرز جاری

چالان ادا ئیگی کے باوجود املاک کے کمرشل لیٹرز جاری

جوبلی ٹاؤن، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں کی پراپرٹیز شامل

لاہور( شیخ زین العابدین )ایل ڈی اے کے خزانے میں جمع ہونے کے بجائے کمرشلائزیشن فیس کی رقم درخواست گزاروں کو واپس جانے کا بڑا معاملہ سامنے آگیا۔تکنیکی خرابی کے باعث چالان ادا ہونے کے باوجود متعدد املاک کے کمرشل لیٹرز جاری کر دیے گئے ، جبکہ کروڑوں روپے بعد میں مالکان کے اکاؤنٹس میں ریورس ہوگئے ۔جوبلی ٹاؤن، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوہر ٹاؤن اور دیگر سکیموں کی املاک سے متعلق کم از کم دو کروڑ 66 لاکھ 18 ہزار 19 روپے کی رقم متاثر ہوئی۔ایل ڈی اے انتظامیہ کے مطابق جن درخواست گزاروں کو رقم واپس گئی، ان سے رابطہ کیا جا رہا ہے جبکہ تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے دیگر بینکس سے بھی بات چیت جاری ہے ۔ایل ڈی اے ریکارڈ کے مطابق متاثرہ املاک میں جوبلی ٹاؤن، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں کی پراپرٹیز شامل ہیں۔جوہر ٹاؤن آر2 بلاک کے پلاٹ نمبر 256 اے کے لیے 17 لاکھ 55 ہزار 856 روپے کا چالان جاری ہوا، ادائیگی کے بعد کمرشل لیٹر جاری کیا گیا، تاہم رقم ریورس ہو کر مالک کے اکاؤنٹ میں واپس چلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...