دریائے ستلج میں ڈوبے نوجوان کی لاش دو روز بعد برآمد

دریائے ستلج میں ڈوبے  نوجوان کی لاش دو روز بعد برآمد

قصور، تلونڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) دریائے ستلج میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش تین روزہ سرچ آپریشن کے بعد برآمد کرلی گئی۔

 ترجمان ریسکیو قصور کے مطابق عطر سنگھ والا کے قریب ستلج میں دو نوجوانوں کے نہاتے ہوئے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو موقع پر موجود مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 25سالہ نوجوان علی عباس کو بحفاظت دریا سے نکال لیا، جبکہ 27 سالہ دوسرا نوجوان محمد احمدتیز بہاؤ کے باعث ڈوب گیاتھا۔ فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا اور دو روز بعد محمد احمد کی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً اڑھائی کلومیٹر دور راجووال پوسٹ کے قریب بوٹ سپننگ میتھڈ کے ذریعے برآمد کرلی گئی۔جسے دریا سے نکالنے کے بعدبابابلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...