انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت ناقابلِ قبول:ڈاکٹر محمد کلیم

انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت ناقابلِ قبول:ڈاکٹر محمد کلیم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، انسدادِ ڈینگی اقدامات،ہنگامی تیاریوں کا جائزہ

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ)ڈاکٹر محمدکلیم کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی(ڈی ای آر سی)کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی اقدامات، بین الادارہ جاتی رابطہ، موجودہ موسمی صورتحال اور ہنگامی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈی آئی او قصور نادر علی، پولیس، واسا، سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر، ریسکیو ون ون ٹو ٹو ، ایری گیشن، ماحولیات، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، ہائی ویز، واپڈا، لوکل گورنمنٹ، محکمہ سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ جنگلات، لائیوسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں جاری انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں، سرویلنس، لاروا تلفی، ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ، ان ڈور و آؤٹ ڈور نگرانی اور محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر محمد کلیم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کے دوران ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات میں اضافے کے پیش نظر انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی، غفلت یا کوتاہی قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ تمام متعلقہ محکمے محض کاغذی کارروائی کے بجائے فیلڈ میں عملی اقدامات یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...