تھانہ مصطفی آباد میں شہری سے رشوت وصولی کی ویڈیو، اے ایس آئی معطل
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ مصطفی آباد میں شہری سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد افتخار کو معطل کرکے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کلوز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ عاصم افتخار کمبوہ کو دو روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ رشوت خوری میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments