سعودی پاک ایکسپو،سی بی ڈی ،روڈا کے منصوبوں کی نمائش

سعودی پاک ایکسپو،سی بی ڈی ،روڈا کے منصوبوں کی نمائش

گورنرنے افتتاح کیا، سعودی سرمایہ کاروں ،عالمی کاروباری برادری کااظہار دلچسپی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسے سی بی ڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے 3روزہ سعودی پاک رئیل سٹیٹ ایکسپو (سپریکس) 2026میں سرمایہ کاری کے مواقع اور اہم شہری ترقیاتی منصوبوں کو پیش کیا جن میں سعودی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی کاروباری برادری نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ایکسپو کا افتتاح گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ نمایاں شرکامیں پاکستان میں سعودی سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی، چیئرمین سعودی پاک بزنس کونسل شہزادہ منصور بن آل سعود اور سعودی پاک بزنس کونسل (پاکستان چیپٹر)کے رکن ڈاکٹر گوہر اعجاز شامل تھے ۔ معزز مہمانوں نے سی بی ڈی اور روڈا کے مشترکہ پویلین کا دورہ کیا، جہاں سی ای او سی بی ڈی و روڈا عمران امین نے اہم منصوبوں، ترقیاتی پیشرفت، مستقبل کی حکمت عملی اور سرمایہ کاری مواقع پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سی بی ڈی وسیم صدیق  نے بھی سرمایہ کاری مواقع سے آگاہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...