صوبائی وزیر سے برطانوی پارلیمنٹ کے لیبر گروپ سربراہ کی ملاقات
لاہور(خبر نگار )صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت منشا اللہ بٹ سے برطانوی پارلیمنٹ کے لیبر گروپ کے سربراہ ڈیوڈ کرپس نے ملاقات کی۔
ملاقات میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور لیبر سیکٹر کی بہتری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کو ماہانہ 3 ہزار کا راشن فراہم کیا جا رہا ہے ، جبکہ سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کے ذریعے انہیں دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments