ڈپٹی کمشنر کا صفائی کی صورتحال چیک کرنے کیلئے گلگشت کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا صفائی کی صورتحال چیک کرنے کیلئے گلگشت کا دورہ

گول باغ،گردیزی مارکیٹ اور جلال مسجد چوک کے ایریا میں صفائی کا جائزہ لیا

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی نے صفائی کی صورتحال چیک کرنے کے لئے گزشتہ روز علی الصبح گلگشت کا دورہ کیا اور گول باغ،گردیزی مارکیٹ اور جلال مسجد چوک کے ایریا میں صفائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی منیجر آپریشن ایم ڈبلیو ایم سی داود مکی بھی ڈپٹی کمشنر کی وزٹ اطلاع ملنے پر گلگشت پہنچ گئے ۔جلال مسجد چوک میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر ڈپٹی کمشنر دکاندار پر برہم ہو گئے اور استفسار کیا کہ سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے بعد دکان کا کوڑا اور کچرا سڑک پر کیوں پھینکا؟انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سڑک پر کچرا پھینکا تو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔قمرالزمان قیصرانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ تمام دکاندار رات کو دکان کی صفائی کرکے کوڑا باہر رکھ کے جائیں،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں