ویمن یونیورسٹی میں ایک دن کی آن لائن ورکشاپ انعقاد
مینڈلے ریفرنس مینجمنٹ سوفٹ ویئر پراسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد شہزادنے لیکچردیا ریسرچ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ،وائس چانسلر عظمیٰ قریشی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی میں مینڈلے ریفرنس مینجمنٹ سوفٹ وئیر پر ایک دن کی آن لائن ورکشاپ انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام شعبہ ایجوکیشن نے کیا جس میں مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں جبکہ ماہر تعلیم اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد شہزاد اسلامیہ یونیورسٹی نے لیکچردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ ریسرچ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے دنیا میں اپنی تحقیق کومزید مستند بنانے کے لئے سافٹ وئیر استعمال کیا جاتے ہیں مینڈلی بھی ایک ایسا سافٹ وئیرہے جو ہماری اساتذہ اور طالبات کی مدد کرے گا، انہوں نے کہا کہ مینڈلی ایک کتابیات نگاری اورمقالہ لکھنے کا ٹول ہے جو آپ کے تحقیقی عمل میں مدد فراہم کرے گا۔مینڈلی ریفرنس منیجر ایک مفت ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن ہے جو آپ کو حوالہ جات اور دستاویزات سے جمع کردہ حوالہ جات اور دستاویزات سے خود بخود حوالہ جات درآمد ، انتظام اور خود کار طریقے سے پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ مجھے امیدہے اس ورکشاپ کے اختتام پر آپ مینڈیلی میں کاغذات اور دستاویزات درآمد کرنے ، پی ڈی ایف تشریح کرنے ، اور ایم ایس ورڈ میں حوالہ جات اور کتابیات تخلیق کرنے کے اہل ہوں گے ۔