چینی گھی گوشت مہنگا فروخت کرنے پر تاجروں کو بھاری جرمانے
جرمانوں کے ساتھ اب تین ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے ،سپیشل پرائس مجسٹریٹ
جہانیاں (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر سپیشل پرائس مجسٹریٹ مظہر کلیم نے جہانیاں \' اڈاپل14 اور ٹھٹھہ صادق آباد کا وزٹ کیا اور ریٹ لسٹ کے بغیر مہنگے داموں چینی گھی گوشت وغیرہ فروخت کرنیو الے تاجروں کو بھاری جرمانے کر دئیے گئے جس میں فلک شیر قصاب بڑا گوشت ،موڑ چک 109/10آر 5000 روپے ، عابد حسین سبزی فروش جہانیہ 1500 روپے ، محمد سخی سبزی فروش جہانیہ 2000 روپے ، محمد افضل، سبحان اللہ کریانہ سٹور جہانیاں 7000 روپے ، وحید اسلم کریانہ سٹور ٹھٹھہ صادق آباد 5000 روپے ، محمد علی کریانہ شاپ ٹھٹھہ صادق آباد 3000 روپے ، اللہ دتہ کریانہ شاپ ٹھٹھہ صادق آباد 2000 روپے ، محمد اسلم آرائیں کریانہ شاپ چک 135/10آر 2000 روپے ، سجاد علی ڈوگر کریانہ سٹور ،رحیمہ موڑ 8000 روپے ، رانامشتاق کریانہ شاپ پل 132/10 آر 3000 روپے ، محمد سلیم مئیو بھائی کریانہ سٹور 132/10 آر پل 3000 روپے ، تنویر حیات ،حاجی شیر شاہ کریانہ سٹور پل 132/10 آر 4000 روپے جرمانہ کیا گیا بعد ازاں سپیشل پرائس مجسٹریٹ مظہر کلیم نے کہا کہ گھی چینی کھجور اور گوشت اور دیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اب جرمانوں کے ساتھ تین ماہ قید کی بھی سزا ہوسکتی ہے ۔