لاک ڈاؤن کا حکم نہ ماننے والوں کیساتھ سختی کی جائے :ڈپٹی کمشنر

لاک ڈاؤن کا حکم نہ ماننے والوں کیساتھ سختی کی جائے :ڈپٹی کمشنر

محکمہ تعلیم اساتذہ و ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے والے نجی اداروں کیخلاف ایکشن لے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ خانیوال کورونا،مہنگائی کنٹرول،رمضان بازاروں،گندم خریداری مہم کے محاذوں پر ایکساتھ سرگرم ہے ،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکموں کو دئیے جانے والے اہداف کا جائزہ لینے کیلئے افسران سے میٹنگ کی ،انہوں نے گزشتہ ماہ پرائس چیکنگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شاباش دیتے ہوئے ماہ مبارک کے آخری عشرے میں کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی،ڈپٹی کمشنر نے افسران کو لاک ڈاؤن احکامات نہ ماننے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں کی گرفتاریاں شروع کی جائیں ،محکمہ تعلیم اساتذہ و ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے والے نجی سکول،کالج،اکیڈمی مالکان کیخلاف سخت ایکشن لے ، پابندی کے باوجود کھلنے والے نجی تعلیمی اداروں کو فوری سیل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال خطرناک ہے نرمی صورتحال کو مزید خراب کرسکتی ہے ،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک نے گندم خریداری کا 72 فیصد سے زائد ہدف حاصل کرلیا ہے کاشتکاروں سے آخری دانے کی خریداری تک مہم جاری رکھی جائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی اکیسویں روز بھی اچانک صبح سویرے سبزی منڈی پہنچ گئے انہوں نے سبزیوں پھلوں کی کوالٹی، نرخوں،ڈیمانڈاورسپلائی کی پڑتال اور نیلامی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سبزیوں پھلوں سمیت ا،شیاء خورد و نوش مارکیٹ سے کم نرخوں پردستیاب ہیں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سرگرم عمل ہیں اشیاء کی مصنوعی قلت اور مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں