عید کے بعد جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں ہونگی :سجاد حیدر

 عید کے بعد جرائم پیشہ افراد کیخلاف  کاروائیاں ہونگی :سجاد حیدر

سرائیکستان قومی اتحاد کے ڈویژنل صدر عبدالحئی خان چانڈیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا جام سجاد حیدر کی دو یوم کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی میں گرفتاری اسلحہ برآمدگی قابل تحسین ہے

جھوک اترا(نامہ نگار) جوکہ شہریوں کے لیے پولیس کی جانب سے اچھی خبر ہے جس کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے دریں اثنا انہوں نے تھانہ میں جاکر ایس ایچ او جام سجاد حیدر کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن پر انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مالا بھی پہنایا،اس موقع پر SHO جام سجاد حیدر نے بتایا کہ تاجر حضرات ہمارے تعاون کریں عید کے بعد جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کاروائیاں ہونگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں