اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کیخلاف وہاڑی میں احتجاجی ریلی

اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کیخلاف وہاڑی میں احتجاجی ریلی

خواتین کی خصوصی شرکت ،عالمی قوتوں کے خلاف شدید نعرے بازی

وہاڑی(خبر نگار‘نمائندہ دنیا‘ نمائندہ خصوصی) فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے خلاف وہاڑی کی سول سوسائٹی نے پہلی آواز بلند کردی رہنما سول سوسائٹی میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ کی قیادت میں شہریوں اور خواتین نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں معززین شہر طاہر نعیم صدیقی،چوہدری فیض رسول، ڈاکٹر راو منور طاہر،رانا برکر،عمران شاہد،محمد جہانزیب چوہدری،مبین حیدر،رانا کامران، شہریار،عمر ان، ناصر، پومی دوگل،زاہدہ بتول،مریم سحر،راو تصور،شمائل علی،کاشان،وقاص،احسن علی خان،ساجد یعقوب سمیت دیگر شہری بھی موجود تھے سینئر سول سوسائٹی رہنما میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اسلامی ممالک اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں اور پالیسیاں وضع کرتے ہوئے ہمارے قبلہ اول کو یہودیوں سے نجات دلائیں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اول ہے اس کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں مظاہرین نے اسرائیل اور دیگر عالمی قوتوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں