ضلع ملتان میں 85ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن

ضلع ملتان میں 85ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن

16 مئی سے 30سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع ہوگی

ملتان( نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن بارے اقدامات جاری ہیں ، 16 مئی سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع ہو جائے گی ،ادھر محکمہ صحت ملتان کی جانب سے جاری اعداو شمار کے مطابق ضلع ملتان میں 85 ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ، اس میں فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف بر سر جنگ طبی عملہ کے 14 ہزار 456 کو فرسٹ ڈوز ، 7 ہزار 365 کو دوسری ڈوز بھی لگا دی گئی ہے ، جبکہ54 ہزار سے زائد شہریوں کی طبی کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے ، اس میں 10 ہزار شہریوں کی دوسری ڈوز بھی مکمل کی جا چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں