ن لیگ نظریاتی جماعت،جمہوریت پر یقین رکھتی:آصف رفیق

ن لیگ نظریاتی جماعت،جمہوریت پر یقین رکھتی:آصف رفیق

نچلی سطح پر ورکرز کو ذمہ داریاں دی جارہی ہیں ،اعجاز رجوانہ کو مبارکباد دینے پر گفتگو

ملتان (سٹاف رپورٹر )لیگی رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ ٹکٹ ہولڈر پی پی 214نے گزشتہ روز ملک اعجاز رجوانہ کو پی پی 214کا صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر حامد خان، راؤ ظفر، محمد فرید تھہیم، چوہدری منیب، چوہدری انیب بھی ساتھ موجود تھے اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے نچلی سطح پر ورکرز کو ذمہ داریاں دی جارہی ہیں اس سے پارٹی مزید مستحکم ہوگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فرد واحد کی جماعت بن چکی ہے جس کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔ میاں شہباز شریف کو علاج معالجے کیلئے باہر نہ جانے دینا اس بات کی دلیل ہے کہ عمران نیازی ملک میں انتقامی سیاست کر رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد انکا بھی محاسبہ ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں