سنٹرل جیل ملتان میں مستحق اسیران میں عید تحائف کی تقسیم

سنٹرل جیل ملتان میں مستحق  اسیران میں عید تحائف کی تقسیم

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سنٹرل جیل ملتان میں مستحق اسیران میں عید تحائف تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی

ملتان (کرائم رپورٹر)جس میں پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچرل پنجاب ندیم قریشی نے شرکت کی۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملتان نوید اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے گئے اقدامات اور مستحق قیدیوں کو عید کے موقع پر تحائف دینے کے احکامات پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں ممبر پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف کے ہمراہ قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں