اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ خانیوال کا مختلف علاقوں میں کپاس کا معائنہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ  وارننگ خانیوال کا مختلف  علاقوں میں کپاس کا معائنہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ خانیوال ملک اکرام الحق نے گزشتہ روز نواں شہر کے نواحی علاقوں سالار واہن، ٹھل نجیب اور...

نواں شہر (نامہ نگار)چک حیدر آباد میں حاجی طفیل تھہیم، رمضان کھوکھر، میاں زاہد کمبوہ،اظہر کملانہ، چوہدری یونس رامے اور چوہدری حماد کے کپاس کے کھیتوں کا معائنہ کیا، انہوں نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کپاس کی فصل پر زرعی ادویات کا سپرے نہ کریں تاہم سفید مکھی,تھرپس اور تیلے کی صورت میں تمباکو یا نیم کے پتوں کو رات کو بھگو کر رکھیں اور 600 گرام فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں