سٹیم مقابلے ،ملتان کی طالبہ کی پنجاب میں دوسری پوزیشن

سٹیم مقابلے ،ملتان کی طالبہ کی پنجاب میں دوسری پوزیشن

صوبہ بھر کی 6 نمایاں پوزیشنوں میں سے تین پوزیشنیں ملتان ڈویژن نے حاصل کیں

ملتان(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے سکولوں کے مابین ہونے والے سٹیم مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ملتان کی طالبہ سیدہ فضہ بخاری نے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے . مزید برآں صوبہ بھر کی 6 نمایاں پوزیشنوں میں سے تین ملتان ڈویژن نے جیت لی ہیں،واضح رہے کہ چند ماہ قبل سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھی میٹکس سے متعلق پراجیکٹس بنانے کا مقابلہ کروایا گیا تھا،طالبہ فضہ بخاری نے الیکٹرو میگنیٹک انڈکشن پر پراجیکٹ بنایا تھا جس پر انہیں دوسری پوزیشن کا حق دار قرار دیا گیا، اس وقت کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ مظہر الحق نے پراجیکٹس کے آئیڈیاز اور تیاری کے بارے میں خصوصی کردار ادا کیا تھا، صوبائی سطح پر ضلع ملتان کے نمایاں پوزیشنیں لینے پر سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے خواجہ مظہر الحق کی خدمات کو سراہا ہے ،تقسیم انعامات کی تقریب 17 جون کو ایوان قائد اعظم جوہر ٹاؤن میں ہوگی جس میں صوبائی وزیر تعلیم انعامات تقسیم کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں